Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو: امِّ رباب کیس کی فائنل سماعت کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مکمل، 700 سے زائد اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر مامور
ضلع دادو پولیس
پریس ریلیز۔ 29/3/2026
*دادو: امِّ رباب کیس کی فائنل سماعت کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مکمل، 700 سے زائد اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر مامور*
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی کی ہدایات پر تھانہ میہڑ پہ درج تہرے قتل کے ہائی پروفائل کیس مقدمہ نمبر 20/2018 دفعہ 302 ت پ کی 30 مارچ 2026 کو ہونے والی فائنل سماعت کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے
*اس سلسلے میں پولیس ہیڈکوارٹر دادو میں تمام افسران و اہلکاروں کیلئے خصوصی بریفنگ سیشن بھی منعقد کیا گیا،*
*بریفنگ سیشن میں ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی* نے سیکیورٹی پلان کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ڈیوٹی کی حساسیت، الرٹنس اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر زور دیا۔
یہ سماعت فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج/ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ دادو کی عدالت میں ہوگی، جس کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں
سیکیورٹی پلان کے تحت عدالت کے اندرونی و بیرونی حصوں میں سیکیورٹی کے تین حصار قائم کیے گئے ہیں، جبکہ مرکزی دروازوں، ججز گیٹ، اطراف کی گلیوں، راستوں اور اہم مقامات پر پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں
احاطہ عدالت میں داخل ہونے والے افراد کی جامع تلاشی لینے اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے اس سلسلے میں خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے
بلند عمارات پر شارپ شوٹر اور علاقے میں سادہ لباس اہلکار بھی مقرر کیے گئے ہیں
6 ڈی ایس پیز اور 33 ایس ایچ اوز کو داخلی و خارجی راستوں، روٹس اور اہم پوائنٹس کی نگرانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں
مزید برآں، کیس کی مدعی امِّ رباب کی سیکیورٹی کیلئے ان کے گھر سے عدالت اور واپسی تک خصوصی سیکیورٹی اسکواڈ بھی تعینات کیا گیا ہے
اس کیس کے زیرِ حراست انڈر ٹرائل قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل دادو سے معزز عدالت میں باحفاظت پیش کرنے کے سلسلے میں ڈی ایس پی کی نگرانی میں خصوصی اسکواڈ تعینات کیا گیا ہے
مشکوک گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی چیکنگ و نگرانی کیلئے ہائی وے پر میہڑ ٹول پلازہ اور دادو کے اندر داخل ہونے والی انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کیلئے ناکے لگائے گئے ہیں
دادو شہر کے داخلی و خارجی راستوں جن میں جوہی موڑ، سیال بند، ببرڑا شاخ، شاہجہان پارک، دعا چونک، اولڈ بس اسٹینڈ، ریلوے پھاٹک اور دیگر اہم مقامات پر ناکہ بندیاں، اسنیپ چیکنگ اور مسلسل پٹرولنگ کو یقینی بنانا سیکیورٹی پلان کا حصہ ہے
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورژن پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے، اور پولیس کو متبادل راستوں پر رہنمائی کیلئے تعینات کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو
میہڑ شہر میں بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جس کی نگرانی ڈی ایس پی میہڑ کریں گے، ام رباب چانڈیو کے گھر کے اطراف کی سیکیورٹی سمیت شہر کے مختلف مقامات پر اہلکار مقرر کیے گئے ہیں
جبکہ ریزرو فورس، انسدادِ فسادات کے دستوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رکھا گیا ہے
اس کے علاوہ ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور محکمہ صحت کو بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہنے کیلئے الرٹ کیا گیا ہے
ضلعے میں مجموعہ خلافِ ضابطہ لگانے پر بھی دفعہ 144 نافذ العمل ہے جس کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
مجموعی طور پر سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے 700 سے زائد پولیس افسران و اہلکار، متعدد موبائلز اور موٹر سائیکلز تعینات کیے گئے ہیں اور تمام تر اقدامات کی نگرانی ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی خود کر رہے ہیں
فیصلہ آنے کے فوری بعد ممکنہ ردعمل کے پیش نظر پولیس ہائی الرٹ ہوگی
کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس اور ریزرو دستے فوری حرکت میں لانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہوں گے،
جبکہ ممکنہ ہجوم کو منتشر کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مؤثر حکمت عملی کے تحت فوری ایکشن لیا جائے گا
فیصلے کے بعد فریقین اور متعلقہ افراد کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،
ایس ایس پی دادو نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری اور پیشہ وارانہ انداز میں سرانجام دیں، اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کریں تاکہ سماعت کے دوران اور بعد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے