Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
تھانہ میہڑ اے سیکشن کی حدود میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ،
دادو پولیس مقابلہ*
تھانہ میہڑ اے سیکشن کی حدود میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ،
*فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد*
ایس ایچ او تھانہ میہڑ اے سیکشن طارق حسین لاکھیر کی سربراہی میں گشت پر مامور میہڑ اے سیکشن پولیس پارٹی کا رادھن لنک روڈ پپری کے قریب جرم کے ارادے سے موجود مسلحہ ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا
مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا دیگر تین موقع سے فرار
زخمی ڈاکو کی شناخت *ارشاد علی سوڈھر کے نام سے ہوئی* قبضہ سے پستول اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی
زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے مزید سرچ آپریشن جاری
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو ایکٹیو کرمنل ہے میہڑ اور گردونواح میں ڈکیتی پولیس مقابلوں اور دیگر جرائم میں ملوث تھا
گرفتار زخمی ڈاکو کے خلاف تھانہ میہڑ پہ مختلف جرائم کے 8 مقدمات درج تھے مزید ریکارڈ کی تصدیق کی جا رہی ہے
دوسری جانب کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی کی پولیس ٹیم کو شاباشی تعریفی اسناد دینے کا اعلان
*کرمنل ریکارڈ گرفتار زخمی ڈاکو ارشاد سوڈھر:*
1) Cr No. 12/2025 u/s 412 PPC PS Mehar
2) Cr No. 391/2025 u/s 324, 353 PPC PS Mehar
3) Cr No. 44/2025 u/s 397 PPC PS Mehar
4) Cr No. 127/2020 u/s 506/2 PPC PS Mehar
5) Cr No. 12/2025 u/s 324, 352, 402, 399 PPC PS Mehar
6) Cr No. 118/2026 U/s 324, 352, 402, 399 PPC PS Mehar
7) Cr No. 120/2026 u/s 324, 353 PPC PS Mehar
Cr No. 125/2026 u/s 324, 353, 402, 399 PPC PS Mehar