Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کی مؤثر کاروائی اور بہترین تفتیش کا نتیجہ، پولیس پر حملا کرنے والے ملزم کو کئی برس قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 11/11/2025

*دادو پولیس کی مؤثر کاروائی اور بہترین تفتیش کا نتیجہ، پولیس پر حملا کرنے والے ملزم کو کئی برس قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی*

*ایس ایس پی دادو کی جانب سے تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن ٹیم کو شاباشی*

تفصیلات کے مطابق:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب دادو کی عدالت نے پولیس مقابلے اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر *ملزم محبوب ولد عبدالغفور لُنڈ کو 7 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے* کی سزا سنائی ہے

ملزم تھانہ واہی پاندھی پہ درج مقدمہ نمبر *20/2025* بجرم دفعات 324 اور 353 ت پ اور مقدمہ نمبر *21/2025* بجرم دفعہ 25 سندھ آرمس ایکٹ کے تحت *پولیس پر جان لیوا حملا کرنے، کارِ سرکار میں مداخلت اور غیرقانونی اسلحہ استعمال* کرنے کا مرتکب قرار پایا،

یہ مقدمہ بروقت *ایس ایچ او واہی پاندھی سب انسپکٹر امیر بخش عمرانی* نے درج کیا، جب کہ کیس کی تفتیش *سب انسپکٹر سائیں رکھیو جمالی* نے نہایت محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ مکمل کی

*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی* نے کیس کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ:

دادو پولیس نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں ہمیشہ قانون کی بالا دستی اور عوام کے تحفظ کو مقدم رکھا ہے۔ اس کیس میں بھی تفتیشی ٹیم نے انتہائی مہارت، شواہد کی درستگی اور شفاف طریقۂ کار کے تحت ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا، جو دادو پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی ایسی کامیابیاں نہ صرف قانون شکن عناصر کے لیے واضح پیغام ہیں بلکہ عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہیں۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.