Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کاروائیاں، مختلف تھانوں کی حدود سے 7 منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے
ضلع دادو پولیس*
مورخہ، 16/1/2025
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کاروائیاں، مختلف تھانوں کی حدود سے 7 منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے،*
*سیتا روڈ تھانے کی حد میں* ایس ایچ او سیتا روڈ دلی جان مگسی کی سربراہی میں پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو ڈیڑھ کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کرلیا
گرفتار ہونے والوں میں ملزم عبدالرحیم عرف رمیز میربحر اور ملزم نصرت علی ابڑو شامل ہیں
ملزمان کے قبضہ سے 1620 گرام چرس برآمد ہوا، کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں
*تھانہ میہڑ اے سیکشن پولیس کی کاروائی 4 گثکا فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا*
گرفتار ہونے والوں میں ملزم ارباب علی ڈیپڑ، اویس بگھیو، غلام نبی سولنگی اور ملزم شفیق کلہوڑو شامل ہیں۔ قبضہ سے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ کے 4 پیکٹ برآمد ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
*تھانہ بورڑی پولیس* نے بھی گٹکا فروش ملزم ضمیر عرف ماجد علی خاصخیلی کو ممنوعہ گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے