Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

Responsible action of Dadu police, a sick girl who was found in an abandoned condition was taken into protective custody and treatment was started.

ڈسٹرکٹ دادو پولیس*

مورخہ، 13/11/2024

*دادو پولیس کا زمہ دارنہ اقدام، لاوارث حالت میں ہاتھ آنے والی بیمار حال لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے کر علاج شروع کروا دیا گیا*

آج دادو سے 80 کلومیٹر دور نواحی علاقہ فریدآباد میں ایک جواں سالا لڑکی لاوارث حالت میں مقامی پولیس کو ہاتھ آئی تھی

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے نوٹس لیتے ہوئے لڑکی کو فوری خواتین پولیس کی حفاظت میں دادو پولیس کے وومین پروٹیکشن سیل منتقل کروایا

جہاں لڑکی کی طبیعت ناساز معلوم ہونے پر پولیس نے لڑکی کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دادو ایڈمٹ کردیا ہے

ایس ایس پی دادو نے وومین پروٹیکشن سیل کی ٹیم مقرر کرکہ لڑکی کو بہترین علاج فراہم کروانے سمیت احسن طریقے سے تیمارداری کرنے کی ہدایت کردی ہے

دوسری جانب لڑکی نے اپنی شناخت *"آسیہ والد کا نام جاوید بلوچ رہائش ملیر 15 کراچی"* کے طور پر ظاہر کی ہے

تاہم پولیس کی جانب سے مختلف ذرائع سے ورثاء کی تلاش جاری ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.