Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو: سیکیورٹی انتظامات برائے سالانہ عرس مبارک پیر گاجی شاھ رحہ

ضلع دادو پولیس*

25 جنوری 2025ء

*دادو: سیکیورٹی انتظامات برائے سالانہ عرس مبارک پیر گاجی شاھ رحہ*

کھیر تھر پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع پیر گاجی شاھ رحہ کے سالانہ عرس کی تقریبات آج سے شروع ہو رہی ہیں جس میں شرکت کیلئے ملک کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں زائرین شرکت کرتے ہیں

اس سلسلے میں ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر دادو پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں

سیکیورٹی پلان کے مطابق 300 سے زائد پولیس نفری حفاظتی فرائض انجام دینے کیلئے مقرر کی گئی ہے

پیر گاجی شاھ مزار کی طرف جانے والے تمام راستوں پر پولیس پکٹس اور چوبیسوں گھنٹے موجود چیکنگ پوائنٹس قائم کی گئی ہیں

مزار کے اطراف میں انر اور آؤٹر کارڈن کے تحت پولیس ڈپلائمنٹ کی گئی ہے

مزار میں داخل ہونے والے زائرین کی چیکنگ کیلئے واک تھرو گیٹس سمیت مرد اور خواتین اہلکار مقرر کیے گئے ہیں

میلا گراؤنڈ اور پارکنگ ایریا میں پولیس نفری تعینات ہوگی زائرین کی مدد ومعانت کیلئے پولیس ہیلپ کیمپ بھی قائم کی گئی ہے

عرس مبارک کے مجمعے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے کڑی نگرانی کے اقدامات کیے گئے ہیں

سینئر پولیس افسران تمام سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے موجود رہیں گے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.