Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کی بہترین اور پیشہ ورانہ تفتیش کے نتیجے میں پولیس مقابلے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے معزز عدالت نے مرکزی ملزم کو سخت سزا سنا دی
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 11/12/2025
*دادو پولیس کی بہترین اور پیشہ ورانہ تفتیش کے نتیجے میں پولیس مقابلے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے معزز عدالت نے مرکزی ملزم کو سخت سزا سنا دی*
تفصیلات کے مطابق؛
تھانہ دادو اے سیکشن کی حدود میں تین ماہ قبل ملزم بگن ڈیپر اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جرات کا مظاہرہ کیا، جس کے دوران پولیس کے کاؤنٹر اٹیک میں ملزم بگن ڈیپر زخمی حالت میں غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔
دادو پولیس کی جانب سے مؤثر قانونی کارروائی، جامع تفتیش اور ٹھوس شواہد کے ساتھ کیس عدالت میں مضبوطی سے پیش کیا گیا۔ نتیجتاً ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دادو نے جرم ثابت ہونے پر *ملزم بگن ولد عظیم ڈیپر کو 7 سال قید* اور *30 ہزار روپے جرمانہ* کی سزا سنائی.
*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی* نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تفتیشی افسر اے ایس آئی اشفاق احمد کھوکھر اور ایس آء شمس الدین ملاح کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے
ایس ایس پی دادو کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت، تحفظ اور قانون کی بالادستی دادو پولیس کا عزم ہے۔ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔