Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
23 مارچ یومِ پاکستان قومی یکجہتی اور تجدیدِ عہد کا دن
ضلع دادو پولیس
مورخہ, 23/3/2025
23 مارچ یومِ پاکستان
قومی یکجہتی اور تجدیدِ عہد کا دن 
ملک بھر کی طرح ضلع دادو میں بھی یومِ پاکستان قومی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے اس موقعے پر دادو پولیس کی جانب سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی جانب سے ضلع بھر کی پولیس بھرپور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے متحرک کیا گیا ہے
یومِ پاکستان کے سلسلے میں نکلنے والی ریلیوں اور منعقد ہونے والی تقاریب پر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے
پُر امن فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام اہم سرکاری وغیر سرکاری تنصیبات پر بھی پولیس کے جوان مقرر کیے گئے ہیں
داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے
اضافی گشت اور اسنیپ چیکنگ سمیت عوامی جگہوں پر پولیس کی موجودگی بڑھائی گئی ہے
عوام سے اپیل ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں، شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں