Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

SSP Dadu Captain (R) Ameer Saud Magsi and Deputy Commissioner Dadu Mukhtiar Ahmad Abaro arrived at Press Club Dadu, met with journalists.

ڈسٹرکٹ دادو پولیس*

پریس ریلیز- 11/09/2024

*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی اور ڈپٹی کمشنر دادو مختیار احمد ابڑو کی پریس کلب دادو آمد، صحافیوں سے ملاقات*

پریس کلب آمد پر صدر پریس کلب دادو صابر حسین بھنڈ سمیت دیگر معزز عہدیداران و ممبران نے ان کو خوش آمدید کیا، پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے ڈی سی صاحب اور ایس ایس پی دادو کو سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی کے تحائف سے عزت افزاء کیا

اس موقع پر صدر پریس کلب صابر حسین بھنڈ، جنرل سیکریٹری غؤث علی جھتیال، سینئر صحافی نظام شیخ اور ولی چانڈیو سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پریس اور انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی، شہر میں امن و امان سمیت صحافیوں کو درپیش چیلنچز کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا

صحافیوں نے معاشری کی بھلائی کے لیے پریس کلب دادو کی جانب سے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے اور مظلوموں کی آواز بنتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا انہوں نے ڈی سی صاحب دادو اور ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں سول انتظامیہ اور دادو پولیس کی مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور مزید بہتری کی امید ظاہر کی

تقریب میں ایس ایس پی دادو اور ڈی سی صاحب دادو نے استقبالیہ دینے پر پریس کلب کے عہدیداران اور تمام ممبران سے اظہارِ تشکر کیا،

ایس ایس پی دادو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، معاشرے میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے، صحافی عوام کے ترجمان ہیں جبکہ انتظامیہ عوام کی خادم ہے ہم سب کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے شہریوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں دادو پریس کلب کا کردار قابلِ تعریف ہے اور پریس کلب دادو میں پروفیشنل صحافیوں کا ہونا مثبت پہلو ہے

ایس ایس پی دادو نے مزید کہا کہ پولیس کا کام عوام کی جان، مال اور عزت کا تحفظ یقینی بنانا ہے جس کیلئے ہم ہر وقت کوشاں ہیں امن وامان قائم رکھنے کیلئے دادو پولیس کی جانب سے فیلڈ میں اضافی نفری مقرر کرکہ پولیس پکٹس، موٹرسائیکل گشت اور چیکنگ پوائنٹس کو بڑھایا گیا ہے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مؤثر کاروائیاں بھی جاری ہیں، ضلعے میں آپسی تنازعات اہم مسئلہ ہیں جس پر حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں اس ضمن میں پریس کلب دادو کا کردار بھی قابلِ ستائش ہے

ایس ایس پی دادو نے مزید کہا کہ کسی بھی برائی یا جرم کے خلاف صحافیوں کی تنقید برائے اصلاح اور نشاندہی کو مثبت سمجھتے ہیں، معاشرتی مسائل حل کرنے کیلئے پولیس کے تعاون کا یقین دلاتا ہوں، میڈیا اور اداروں میں کلوز روابط سے ہم اپنی عوام کی بہتر خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر ڈی سی دادو مختیار احمد ابڑو صاحب نے بھی میڈیا کو انتظامیہ کی آنکھ اور کان قرار دیتے ہوئے معاشرتی مسائل کو صحیح معنوں میں اجاگر کرنے اور مثبت رپورٹنگ کرنے پر پریس کلب دادو کے کردار کو سراہا اور مزید انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بھروپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آخر میں صدر پریس کلب دادو صابر حسین بھنڈ نے دونوں افسران کو وفات پانے والے صحافیوں کی یادگار گیلری کا بھی وزٹ کروایا اور پریس کلب کے تاریخی کرداروں کے حوالے سے آگاہی دی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.