Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر ضلعے میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے مؤثر چیکنگ اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری
ضلع دادو پولیس*
25 فروری 2025ء
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر ضلعے میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے مؤثر چیکنگ اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری،*
*مختلف مقامات سے تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے غیرقانونی اسلحہ اور ایک موٹرسائیکل برآمد*
*تھانہ جوہی:*
ایس ایچ او تھانہ جوہی طارق حسین لاکھیر کی سربراہی میں جوہی پولیس نے دورانِ چیکنگ ایک ملزم کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،
ملزم کی شناخت اعجاز ولد حیات لغاری کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے بغیر لائسنس بندوق بمعہ زندہ کارتوس اور ایک زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
*تھانہ خداآباد:*
ایس ایچ او تھانہ خداآباد منظور احمد مستوئی کی سربراہی میں خداآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد ملزم دلبہار کھوسو کو گرفتار کرلیا، ملزم کے دیگر ساتھی فرار
گرفتار ملزم دلبہار کھوسو کے زیرِ استعمال بندوق بھی پولیس نے برآمد کرلی، تاہم ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کہ مزید تفتیش جاری ہے
*تھانہ رادھن:*
تھانہ رادھن کی حد پولیس چوکی سندھی بٹڑا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزم جاوید پنہور کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ برآمد ہوئی۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے