Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کی کارروائیاں 4 ملزمان گرفتار 2 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں

ضلع دادو پولیس*

16 فروری 2025ء

*دادو پولیس کی کارروائیاں 4 ملزمان گرفتار 2 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں*

دادو کے قریب تھانہ امینانی کی حد میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل اسنیچنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ہونے والوں میں ملزم جاوید علی ماچھی اور ملزم غفار پنہور شامل،

ملزمان کے قبضے سے ایک چھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، موٹر سائیکل مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے

دوسری جانب

میہڑ کے قریب پولیس چوکی سندھی بٹڑا پولیس کی بروقت کاروائی، شہری سے موٹرسائیکل چھن جانے کی اطلاع پر ملزمان کا تعاقب کرکہ چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی، برآمد شدہ موٹرسائیکل مالک غوث بخش چانڈیو کے حوالے کردی گئی ہے۔

دادو میں اے سیکشن تھانے کی حد میں پولیس کی کارروائی دو ایکٹیو کرمنلز گرفتار قبضہ سے چرس برآمد، ملزمان کی شناخت مہتاب اور نعیم عمرانی کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے خلاف اے سیکشن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.