Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کی انسدادِ جرائم کاروائیاں جاری مزید 2 ملزمان گرفتار، 5 لاکھ روپے سے زائد کے موبائل فون برآمد کرلیے گئے
ڈسٹرکٹ دادو پولیس
مورخہ، 19/12/2024
*دادو پولیس کی انسدادِ جرائم کاروائیاں جاری مزید 2 ملزمان گرفتار، 5 لاکھ روپے سے زائد کے موبائل فون برآمد کرلیے گئے*
تفصیلات کے مطابق:
ڈجیٹل انویسٹیگیشن سیل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کے لاکھوں روپے کے مسروقہ 4 موبائل فون برآمد کرلیے ہیں
کاروائیوں میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ضلع دادو کے صدر زبیر بھرٹ کی سرقہ شدہ 2 آئی فون موبائل اور پیارو گوٹھ کی رہائشی امیر علی چانڈیو کی دو اینڈرائڈ موبائل فون برآمد کرکہ حوالے کردیے گئے ہیں
شہریوں نے دادرسی پر ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی اور ٹیم کی حوصلا افزائی کرتے ہوئے ہار پہنائے اور کارکردگی کو سراہا۔
دوسری جانب
دادو کے قریب ایس ایچ او تھانہ جھلو طارق کھہرو نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کے کیس میں اشتہاری ملزم شہزاد عرف شدو سولنگی کو گرفتار کرلیا۔
ملزم تھانہ دادو اے سیکشن پہ درج مقدمہ نمبر 339/2023 بجرم دفعہ 381A ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔
جوہی میں پولیس کی کاروائی گثکا فروش ملزم گرفتار کر لیا گیا
ایس ایچ او تھانہ جوہی محسن علی جمالی کی سربراہی میں جوہی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزم سعید احمد سرہیو کو گرفتار کرلیا قبضہ سے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ برآمد۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے