Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*دادو: کرمنلز کی گرفتاریوں کیلئے میہڑ میں پولیس کا سرچ آپریشن، مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 26/3/2025
*دادو: کرمنلز کی گرفتاریوں کیلئے میہڑ میں پولیس کا سرچ آپریشن، مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے*
میہڑ میں چند روز قبل شہید پولیس اہلکار زاھد حسین تنیو کے قاتلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کی گرفتاریوں کیلئے میہڑ کے قریب فریدآباد کے مختلف علاقوں گاؤں سومر تیونو اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے گئے،
ایس ڈی پی او میہڑ کی سربراہی میں میہڑ اور کے این شاھ سرکل کے تھانوں کی پولیس نفری کے ہمراہ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا،
چھاپوں میں جرائم پیشہ عناصر کے مختلف ٹھکانوں کو غیرقانونی اسلحہ کی ریکوری اور مجرمان کی گرفتاری کیلئے سرچ کیا گیا،
آپریشن کے دوران مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور ریکارڈ ویری فکیشن کی گئی، مجرموں کے ممکنہ ٹھکانوں کو بھی تباھ کیا گیا،
جرائم پیشہ عناصر اور مفرور واشتہاری ملزمان خود کو قانون کے حوالے کریں بصورت دیگر مزید کاروائیاں جاری رہیں گی۔