Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ماڈل پولیس اسٹیشن دادو میں کھلی کچہری، شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 12/5/2025

*ماڈل پولیس اسٹیشن دادو میں کھلی کچہری، شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت*

*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی جانب سے ماڈل پولیس اسٹیشن دادو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو براہ راست سننا اور ان کا بروقت حل یقینی بنانا تھا،*

کھلی کچہری میں درخواست گذار شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے،

ایس ایس پی دادو نے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی شکایات سنیں اور موقع پر ہی ان شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کیں

شہریوں نے نہ صرف انفرادی مسائل، بلکہ مختلف معاشرتی مسائل کی بھی نشاندہی کی، جن پر ایس ایس پی دادو نے قانونی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی اور انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور ہر شہری کی شکایت کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سلطان احمد چانڈیو، متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

ایس ایس پی دادو نے کہا کہ کھلی کچہری کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا رواں ہفتے ضلعے کی دیگر تحصیلوں میں بھی کھلی کچہری کا شیڈول طے کیا گیا ہے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دیا جا سکے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.