Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر دادو پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

ضلع دادو پولیس

مورخہ: 22/5/2025

*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر دادو پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،*

*کامیاب کاروائیوں میں مزید 11 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، گرفتار ہونے والوں میں لسٹیڈ منشیات فروش شامل، 50 پیکٹ گٹکا چھالیہ برآمد*

کامیاب کاروائیوں میں:

*دادو سی آئی اے پولیس* نے اے سیکشن تھانے کی حدود مارکیٹ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل منشیات سپلائر فیاض عرف مور شیخ کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے 15 پیکیٹ سفینا گٹکا چھالیہ برآمد ہوئے۔

*تھانہ کے این شاھ پولیس* نے کاروائیاں کرتے ہوئے دو لسٹیڈ منشیات فروش ملزمان مہتاب لغاری، اور ملزم شاھد عرف آکاش ملاح کو 15 پیکیٹ Z-21 گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کر لیا۔

*تھانہ میھڑ اے سیکشن پولیس* نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وزیر میمن کو 6 پیکیٹ Z-21 گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کر لیا۔

*تھانہ سیتا روڈ پولیس* نے گٹکا فروش شاھد حسین پلیپوٹو کو 3 پیکیٹ Z-21 گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کر لیا،

*تھانہ میھڑ بی سیکشن پولیس* نے گٹکا سپلائر کالو دیوان کو ممنوعہ آداب گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کر لیا،

*تھانہ ککڑ پولیس* نے کاروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزم صداقت نائچ کو Z-21 گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کر لیا،

*تھانہ دادو اے سیکشن پولیس* نے کاروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش امیر سولنگی کو Z-21 گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کر لیا،

*تھانہ جوھی پولیس* نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زین لغاری کو Z-21 گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کر لیا ،

*تھانہ ڈرگھ بالا پولیس* نے کاروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش واجد باھوٹو کو Z-21 گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کر لیا،

*تھانہ ماڈو پولیس* نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد لنڈ کو Z-21 گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کر لیا،


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.