Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*دادو میں لاوارث حالت میں ملنے والا 2 برس کا معصوم بچہ انتھک کاوشوں کے بعد باحفاظت ورثاء سے ملا دیا گیا، ایس ایس پی دادو کی پولیس ٹیم کو شاباشی*
دادو: 9/10/2025
*دادو میں لاوارث حالت میں ملنے والا 2 برس کا معصوم بچہ انتھک کاوشوں کے بعد باحفاظت ورثاء سے ملا دیا گیا، ایس ایس پی دادو کی پولیس ٹیم کو شاباشی*
دادو کے موندرناکہ والے علاقے سے 2 سال کا معصوم بچہ لاوارث حالت میں ہاتھ آیا تھا، بچے کو حفاظت میں رکھ کر ورثاء کی تلاش شروع کی گئی
تھانہ دادو اے سیکشن پولیس اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم CRC ٹیم کی مشترکہ کاوشوں سے کئی گھنٹوں کی مسلسل جدو جہد کے بعد بچے کے ورثاء کو تلاش کیا گیا اور باحفاظت بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا
بچے کی شناخت شاہزیب ولد غلام شبیر ابڑو رہائش گاؤں درمحمد ابڑو کے طور پر ہوئی، بچہ گاؤں سے دادو رشتے داروں کے ہاں آیا ہوا تھا تو بھٹک کر گم ہوگیا
بچے کے ورثاء نے بچے کی باحفاظت واپسی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا،
دوسری جانب ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے بھی پولیس ٹیم کو شاباشی دی ہے اور سی آر سی کے کردار کو بھی سراہا ہے۔