Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری، غیرقانونی اسلحہ اور منشیات سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے
ضلع دادو پولیس*
18 فروری 2025ء
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری، غیرقانونی اسلحہ اور منشیات سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے*
تفصیلات:
*//۔ میہڑ کے قریب تھانہ فریدآباد کی حد میں ڈکیتی کے کیس کا مفرور ملزم گرفتار،*
ایس ایچ او تھانہ فریدآباد انسپکٹر منور علی چانڈیو کی سربراہی میں فریدآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایکٹیو کرمنل محمد ایوب عرف بگڑی چانڈیو کو گرفتار کرلیا
ملزم تھانہ فریدآباد مین درج ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 7/2025 بجرم دفعہ 392 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا،
ملزم کے قبضہ سے 2000 روپے نقدی اور واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ ایک بغیر لائسنس پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
*//۔ تھانہ جوہی کی حد میں ایک منشیات سپلائر ایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کرلیا گیا،*
ایس ایچ او تھانہ جوہی طارق حسین لاکھیر کی سربراہی میں جوہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حاجی خان لُنڈ کو گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضہ سے 1100 گرام چرس برآمد ہوا ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
*//۔ تھانہ سیتا روڈ کی حد میں غیرقانونی اسلحہ سمیت ایک ملزم گرفتار*
ایس ایچ او تھانہ سیتا روڈ دلی جان مگسی کی سربراہی میں سیتا روڈ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسلم ولد غلام رسول کھوسو کو گرفتار کرکہ قبضہ سے بغیر لائسنس پستول اور گولیاں برآمد کرلیں، ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے