Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کی کاروائیاں 5 ملزمان گرفتار غیرقانونی اسلحہ اور منشیات برآمد

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 22/11/2025

*دادو پولیس کی کاروائیاں 5 ملزمان گرفتار غیرقانونی اسلحہ اور منشیات برآمد*

*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی* کی ہدایات پر جرائم پیشہ اور مفرور ملزمان کیخلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب کاروائیاں انجام دی گئیں۔

تھانہ میہڑ بی سیکشن پولیس نے الگ الگ کاروائیوں میں شراب اور غیرقانونی اسلحہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا

گرفتار ہونے والوں میں ملزم صدام ولد منور چانڈیو بغیر لائسنس پستول اور گولیاں برآمدگی کے ساتھ گرفتار ہوا جبکہ ملزم اکبر پنہور شراب کی 8 بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف میہڑ تھانے میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

دادو میں سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم فرید ولد احمد خان آرائیں کو گرفتار کرلیا۔ ملزم تھانہ ککڑ پہ درج مقدمہ نمبر 96/2025 بجرم دفعہ 324، 353 ت پ میں مطلوب تھا۔

تھانہ دادو اے سیکشن پولیس نے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ سمیت دو ملزمان بنام وحید باٹ اور راشد علی راجپوت کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.