Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں دادو پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 15/5/2025
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں دادو پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری*
*چھاپوں کے دوران مزید 33 منشیات فروش گرفتار، 7 کلو چرس، 2050 زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ، 3000 گرام بھنگ اور شراب کی بوتلیں برآمد*
کامیاب کاروائیوں کے دوران:
*ایس ایچ او تھانہ رکن اور ٹیم نے چھاپے مار کر 3 منشیات ڈیلرز کو گرفتار کرلیا،* منشیات ڈیلر ریاض علی چانڈیو 2 کلو سے زائد (2100) گرام چرس سمیت اور ملزم پیر سجاد (1300) گرام چرس سمیت جبکہ ملزم پرویز چنہ 300 زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کیا گیا۔
*تھانہ میھڑ اے سیکشن پولیس* نے تین منشیات ڈیلروں منیر بروھی، لیاقت سوڈھر اور عبدالرحمٰن منگی کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 930 گرام چرس بھی برآمد کرلیا گیا۔
*میھڑ 15 مددگار پولیس* نے منشیات سپلائر محمد یاسر کھوسو کو 550 گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔
*تھانہ رادھن پولیس* نے ملزم احسان علی ھالو کو 390 گرام چرس سمیت گرفتار کیا
*تھانہ ماڈو پولیس* نے منشیات فروش میھر مگنھار کو 230 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا،
*تھانہ تھرڑی جادو شھید* کی حدود سے منشیات فروش غلام سرور ببر کو چرس سمیت گرفتار کیا گیا
*تھانہ شاھ پنجو سلطان* کی حدود سے منشیات فروش نوید علی لاکھو بھی چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
*تھانہ فریدآباد* پولیس نے منشیات فروش سونو خان چانڈیو کو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ جبکہ ملزم تھانہ فریدآباد کے مقدمہ نمبر 34/2024 میں بھی اشتہاری تھا۔
*تھانہ راجو دیرو* کی حدود سے منشیات فروش مصری سولنگی چرس سمیت گرفتار کیا گیا
*تھانہ بھنڈ ماڑی کی حدود سے دو منشیات فروش زوھیب عرف زیبو گاڈھی اور محب علی تنیو کو 170 گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا،*
*تھانہ ککڑ پولیس* نے تین منشیات فروشون قمر الدین ملاح اور ارشد جانوری کو چرس برآمدگی کے ساتھ جبکہ ملزم ندیم باگڑی کو زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کر لیا۔
*تھانہ میھڑ بی سیکشن پولیس* کی کاروائیاں دو منشیات سپلائرز گرفتار، ملزم وسیم پنہور شراب کی 8 بوتلوں سمیت گرفتار جبکہ ملزم شھباز شاھ کو بھنگ سمیت گرفتار کر لیا گیا،
*تھانہ نئوں گوٹھ* کی حدود سے منشیات فروش الطاف جوگی کو شراب سمیت گرفتار کیا گیا۔
*تھانہ خدا آباد پولیس* نے دو منشیات فروش ملزمان راشد علی پنہور اور معظم علی پیرزادو کو Z-21 گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کیا۔
*تھانہ قصبو پولیس* نے دو منشیات فروشوں نادر بھرگڑی اور عرفان بھرگڑی کو Z-21 گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کر لیا۔
*تھانہ دادو بی سیکشن* کی حدود سے گٹکا فروش امام الدین سولنگی Z-21 گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
*تھانہ جھلو* پولیس نے گٹکا فروش مزمل عرف فھد جوکھیو کو Z-21 گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کر لیا۔
*تھانہ جوھی* کی حدود سے دو گٹکا فروش ملزمان حامد ببر اور عبدالمجید قمبرانی کو (Z-21) گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کر کہ مقدمہ درج کرلیے گئے
*تھانہ امینانی* کی حدود سے دو منشیات فروشوں اسد جتوئی اور احسان جتوئی کو Z-21 گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
*تھانہ تھرڑی محبت* پولیس نے کارروائی کرتے منشیات فروش سہیل جھتیال کو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔
*تھانہ مخدوم بلاول* پولیس نے منشیات فروش اعجاز جتوئی کو بھنگ سمیت گرفتار کر لیا.