Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کی کاروائی، مزید ایک بلائینڈ مرڈر کا معمہ حل، واقعے میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے گئے

ضلع دادو پولیس

8 مارچ 2025ء

*دادو پولیس کی کاروائی، مزید ایک بلائینڈ مرڈر کا معمہ حل، واقعے میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے گئے،*

29 مارچ کو میہڑ کے قریب فریدآباد میں فائرنگ کرکہ قتل کیے گئے گاؤں مکین علی گل چانڈیو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،

واقعے کا فریدآباد تھانے پہ سرکاری مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 14/2025 بجرم دفعہ 302، 147، 148، 149 ت پ کے تحت درج کیا گیا تھا،

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی جانب سے تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے موقعے سے فرار نامعلوم ملزمان کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،

گرفتار ملزمان کی شناخت سہراب ولد حسین چانڈیو اور سوز علی ولد رستم چانڈیو کے ناموں سے ہوئی ہے

کیس کے تفتیشی افسر ایس ایچ او تھانہ رادھن انسپکٹر شاہنواز اوٹھو نے دورانِ تفتیش ملزمان کی نشاندھی پر واردات میں استعمال کیے گئے ہتھیار دو پستول بھی برآمد کرلیے ہیں

آلاتِ قتل برآمدگی کے بعد ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مزید دو مقدمات درج کرلیے گئے ہیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.