Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کا کرمنلز کے خلاف آپریشن "المیزان" آج پندرہویں روز بھی جاری،

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 28/10/2025

دادو پولیس کا کرمنلز کے خلاف آپریشن "المیزان" آج پندرہویں روز بھی جاری،

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سیتا روڈ کے علاقے میں کرمنلز کے ٹھکانوں پر چھاپے

صبح سویر سیتا روڈ کے قریب ڈکیتیوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث کرمنلز کی موجودگی کی اطلاع پر گاؤں ٹرگا میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا

سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی تلاش ڈیوائس کے ذریعے چیکنگ اور لیڈیز پولیس کی مدد سے گھروں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے

سرچ آپریشن میں اب تک تین اشتہاریوں سمیت 9 مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا گیا ہے

جبکہ تین موٹرسائیکلیں اور 6 موبائل فون بھی برآمد کرکہ تحویل میں لے لیے گئے ہیں

تاہم غیرقانونی اسلحہ اور مالِ مسروقہ برآمدگی سمیت کرمنلز کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن مزید جاری ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.