Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر دادو پولیس شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 1/12/2025

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر دادو پولیس شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں،

تین مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران پولیس نے کامیابیاں حاصل کیں

دادو میں ایس ایچ او اے سیکشن مظہر علی نائچ نے طالبِ علم سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی

مذکورہ موٹرسائیکل 9 نومبر کی شب طالب علم غلام علی تھہیم سے چھینی گئی تھی جوکہ برآمد کرکے حوالے کردی گئی ہے

ایس ایچ او تھانہ خیرپورناتھن شاھ قمر الدین تنیو کی ون فائیو مددگار انچارج فقیر محمد برہمانی کے ہمراہ کاروائی،

گزشتہ شب شہری ارشاد مغیری سے چھینی گئی موٹرسائیکل خیرپور ناتھن شاھ کے قریب ایک مکان میں چھاپہ مار کر برآمد کرلی گئی ہے

دادو میں سی آئی اے انچارج بینظیر جمالی نے بھی کاروائی کرتے ہوئے اے سیکشن تھانے کی حدود سے شہری ذوالفقار پنہور کی چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل مالک کے حوالے کر دی گئی ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.