Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کی بہترین تفتیش کی بدولت زنا بالجبر کے جرم کا مرتکب مجرم سزایاب ہو گیا، عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا عائد

ضلع دادو پولیس*

مورخہ، 21/1/2025

*دادو پولیس کی بہترین تفتیش کی بدولت زنا بالجبر کے جرم کا مرتکب مجرم سزایاب ہو گیا، عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا عائد*

فورتھ ایڈیشنل سیشن جج صاحب دادو کی عدالت نے زنا بالجبر کا جرم ثابت ہونے پر ملزم نوید سولنگی کو سزا سنا دی ہے

عدالت نے *ملزم نوید سولنگی کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے*

چند ماہ قبل دادو کے قریب تھانہ جھلو کی حد میں جواں سالا لڑکی ستارا سولنگی کے ساتھ زنا کا مقدمہ 10/2024 بجرم دفعہ 376 ت پ درج کیا گیا تھا

تفتیشی افسر نے کیس سے وابستہ تمام پہلوؤں اور شواہد کو تفتیش کا حصہ بنایا اور پیشہ ورانہ طریقے سے تفتیش مکمل کرکہ عدالت سے رجوع کیا

پولیس نے مذکورہ کیس میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا غیرجانبدارانہ تفتیش اور بہترین پراسیکیوشن کی بدولت جرم ثابت ہونے پر مجرم سزایاب ہوا اور قانون سے مظلوم کو انصاف ملا۔ *کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی ایس ایس پی دادو*

مظلوم کو انصاف کی فراہمی اور مجرم کا مکمل احتساب سندھ پولیس کا عزم ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.