Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو: پاک-عرب ریفائنری لمیٹڈ (PARCO) لائن کی سیکیورٹی اور سیفٹی کے حوالے سے ایس ایس پی آفس دادو میں اسٹیک ہولڈرز کیلئے آگہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا
ڈسٹرکٹ دادو پولیس*
مورخہ، 2/1/2025
*دادو: پاک-عرب ریفائنری لمیٹڈ (PARCO) لائن کی سیکیورٹی اور سیفٹی کے حوالے سے ایس ایس پی آفس دادو میں اسٹیک ہولڈرز کیلئے آگہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا*
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں پارکو لائن کے ساتھ رہائش پذیر مقامی آبادی کے سربراہان اور زمینوں کے کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن کو سیمنار میں شریک ہونے کیلئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا
سیمنار میں پارکو لائن کے سیکیورٹی آفیسر میجر(ر) محمد رؤف، اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر کیپٹن(ر) اسد اقبال، لائزن آفیسر رٹائرڈ ڈی ایس پی محمد عمر شاہانی اور ان کے علاوہ دادو پولیس کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر دادو/رکن ڈی ایس پی محمد صادق اوڈھو، ڈی ایس پی کے این شاھ سرفراز حسین منگی، انچارج ڈی آئی بی انسپیکٹر عبدالستار میرانی اور پارکو لائن کے حدود میں آنے والے تھانوں کے ایس ایچ اوز موجود تھے
سیمنار میں ایس ایس پی دادو اور دیگر حکام کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز کو پارکو لائن کی حفاظت اور سلامتی کی اہمیت و حساسیت کے متعلق آگاہ کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ پارکو لائن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانون فوری حرکت میں آئے گا
پارکو لائن کے ساتھ رہائش پذیر مقامی لوگوں، کاشتکاروں کو پولیس اور سیکیورٹی عملے کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے پابند کیا گیا اور انہیں پارکو لائن کے اوپر یا ارد گرد کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی یا غیر معمولی نقل و حرکت دیکھنے کی صورت میں فوری مقامی پولیس کو اطلاع دینے کا کہا گیا
ایس ایس پی دادو نے متعلقہ حدود کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو پارکو لائن کی حفاظت کیلئے مؤثر اقدامات کرنے اور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں پارکو لائن پاکستان کی اہم قومی تنصیب ہے تاہم اس کی حفاظت ہم سب کی قومی زمہ داری ہے اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دینا ہوگا
یاد رہے
ضلع دادو میں 85 کلو میٹر کی اراضی پر پارکو پائپ لائن کی گزرگاہ موجود ہے جس کی حفاظت کیلئے 8 تھانوں کی حدود میں 58 پولیس اہلکاروں پر مشتمل 29 پولیس پکٹیں قائم کی ہوئی ہیں جبکہ متعلقہ حدود کے پولیس افسران کی جانب سے وقتاً فوقتاً گشت کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے