Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کی کاوشوں سے لاوارث حالت میں ملنے والا معصوم بچہ باحفاظت ورثاء تک پہنچا دیا گیا
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 11/12/2025
دادو پولیس کی کاوشوں سے لاوارث حالت میں ملنے والا معصوم بچہ باحفاظت ورثاء تک پہنچا دیا گیا
سینما چوک دادو سے 4 سالا حسین کمبھر لاوارث حالت میں ملا تھا
دادو اے سیکشن پولیس نے فوراً بچے کو چلڈرنس شیلٹر روم میں منتقل کیا جہاں بچے کو حفاظت میں رکھا گیا
پولیس کی جانب سے مختلف ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بچے کے ورثاء کو تلاش کیا گیا اور باحفاظت بچے کو والد نظیر احمد کمبھر اور والدہ کے حوالے کیا گیا
بچے کے والدین نے پولیس کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا اور بچے کو تحفظ میں رکھنے کے اقدامات کو سراہا
اس موقع پر ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے متعلقہ پولیس اہلکاروں کی کارروائی اور بروقت ریسپانس کی تعریف کی اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ہر معصوم کی حفاظت دادو پولیس کی اولین ترجیح ہے۔