Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر دادو پولیس کا منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ،
*ضلع دادو پولیس*
14 اپریل 2025ء
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر دادو پولیس کا منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ،
*ککڑ اور جوہی تھانوں کی حدود میں کامیاب کاروائیاں، منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل دو منشیات سپلائر گرفتار کرلیے گئے، دو کلو سے زائد چرس برآمد*
تھانہ ککڑ کی حدود سے کیٹیگری بی میں شامل بدنام منشیات فروش لیاقت عرف یو ابڑو گرفتار کرلیا گیا
ملزم لیاقت عرف یو ابڑو کے قبضے سے 1050 گرام چرس برآمد کیا گیا
دوسری جانب
تھانہ جوہی پولیس نے عادی منشیات فروش وزیر علی جمالی کو گرفتار کرلیا،
ملزم کے قبضہ سے 1250 گرام چرس برآمد ہوا ہے
دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں