Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں دادو پولیس کی کرمنلز کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 23/10/2025
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں دادو پولیس کی کرمنلز کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں،،*
*جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مزید 25 ملزمان گرفتار کرلیے گئے*
*گرفتار ہونے والوں میں قتل کیس کے اشتہاری ودیگر مفرور ملزمان، منشیات ڈیلر اور ایکٹو کرمنلز شامل،*
*لاکھوں روپے مالیت کے 38 مسروقہ جانور، 12 موٹرسائیکلیں، بھاری مقدار منشیات اور غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا*
کاروائیوں کے تفصیلات کے مطابق:
تھانہ دادو بی سیکشن ایس ایچ او مظہر علی نائچ کی دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائیاں ہائی کیٹیگری کے منشیات فروشوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرکہ منشیات، اسلحہ موٹرسائیکلیں اور مویشی برآمد کرلیے گئے۔
پہلی کاروائی میں تھانہ بی سیکشن کی حدود میں چھاپے کے دوران 6 ایکٹیو کرمنلز کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں بشیر لغاری، اسلم لغاری، داؤد پنہور، پیرل لغاری، نصیر اور ملزم راشد لغاری شامل ہیں
* کاروائی میں پولیس نے 7 موٹرسائیکلیں، 17 بکریاں، دو بغیر لائسنس رپیٹر اور دو بندوقیں برآمد کیں۔ بی سیکشن تھانے میں مقدمات درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری کاروائی میں بی سیکشن پولیس نے +A کیٹیگری کے منشیات ڈیلر فاروق بھنڈ کو 2 کلو چرس اور ایک موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا
تیسری کاروائی میں بی سیکشن پولیس نے اے کیٹیگری کے منشیات فروش عبدالغفار سومرو کر گرفتار کیا جس کے قبضہ سے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ کے 10 پیکٹ برآمد ہوئے ہیں
چوتھی کاروائی میں دادو بی سیکشن پولیس نے اقدامِ قتل کیس میں مفرور ملزم ساگر عمرانی کو گرفتار کرکہ قبضہ سے پستول برآمد کرلیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.
پانچویں کاروائی میں تھانہ بی سیکشن پولیس نے روپوش ملزم گلزار عرف گل لاکھو کو گرفتار کرلیا، ملزم تھانہ بی سیکشن پہ درج مقدمہ نمبر 117/2025 میں مطلوب تھا۔
ہ------------------
دادو سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں آزار بنے ہوئے قتل، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث *دو اشتہاری ملزمان پیروز جمالی اور ودھو جمالی* کو گرفتار کرلیا،
دونوں گرفتار ملزمان قتل اور انسدادِ دہشتگردی دفعات کے مقدمات میں مطلوب تھے جن کے خلاف فلجی ولیج، ککڑ، تھرڑی اور جوہی تھانوں میں 16 مقدمات درج تھے۔
ہ------------------------
تھانہ فلجی اسٹیشن کی حدود میں پولیس کی کاروائی، چھاپے میں تین ایکٹیو کرمنلز گرفتار کرلیے گئے، جن سے چوری شدہ 17 مویشی، 4 موٹرسائیکلیں اور ایک بندوق برآمد ہوئی
گرفتار ہونے والوں میں ملزم علی بخش چانڈیو، حاجن چانڈیو اور رمضان ولد مینہوں چانڈیو شامل ہیں۔ مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے
ہ-----------------------
ایس ایچ او تھانہ میہڑ اے سیکشن نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایکٹیو کرمنل ھمت علی سولنگی کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے 1020 گرام چرس برآمد ہوا۔ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب میہڑ اے سیکشن پولیس نے ایکٹیو کرمنل رحم علی عرف رحموں سولنگی ودیگر کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کاروائی میں دو بھینسیں، دو بکریاں اور دو بندوقیں برآمد کرلی گئیں۔ برآمد شدہ اسلحہ اور مال مویشی تحویل میں لے کر موقعہ سے فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
ہ---------------------
تھانہ سیتا روڈ کی حدود میں پولیس کی کارروائی دو ایکٹیو کرمنلز غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیے گئے
گرفتار ہونے والوں میں ملزم علی اکبر چانڈیو اور ملزم عبدالطیف چانڈیو شامل ہیں جن کے قبضہ سے ایک پستول، ایک ریپٹر اور زندہ راؤنڈز برآمد کیے گئے۔ مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے
ہ---------------------
تھانہ رادھن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایکٹیو کرمنل مرید چانڈیو کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا قبضہ بندوق برآمد کرلی گئی۔ مقدمات درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے
ہ------------------
تھانہ خیرپورناتھن شاھ پولیس نے کاروائی کرکہ غیرقانونی اسلحہ سمیت ملزم حمزو کھوسو کو گرفتار کرلیا قبضہ سے بندوق اور کارتوس برآمد کرلیے گئے۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
ہ------------------
تھانہ جھلو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ایکٹیو کرمنلز نادر مستوئی اور ملزم اسلم مستوئی کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ مقدمات درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ہ---------------------
تھانہ دادو اے سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کیس میں مفرور ملزم عادل بھنڈ کو گرفتار کرکہ قبضہ سے بغیر لائسنس پستول برآمد کرلیا۔ اسلحہ ایکٹ کے تحت مزید مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
ہ------------------
تھانہ تھرڑی محبت کی حدود میں پولیس کی کارروائی ایکٹیو کرمنل جبار پنہور کو پستول اور گولیوں سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
ہ-------------------
تھانہ راجودیرو پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی چوری کے کیس میں اشتہاری ملزم محرم ولد نبن سولنگی کو گرفتار کرلیا گیا۔