Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مزید 10 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو چرس برآمد۔ مقدمات درج کرلیے گئے

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 13/5/2025

*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مزید 10 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو چرس برآمد۔ مقدمات درج کرلیے گئے*

*1. تھانہ سیتا روڈ:*

ایس ایچ او تھانہ سیتا روڈ خلیل الرحمٰن مسن کی سربراہی سیتا روڈ پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف جگہوں پر چھاپے، 2 منشیات فروش گرفتار 1040 گرام چرس برآمد۔ گرفتار ہونے والوں میں ملزم شھزاد عرف شیٹی سولنگی اور آفتاب ولد فرمان پٹھان شامل ہیں ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمات کرلیے گئے ہیں

*2. تھانہ فلجی ولیج:*

ایس ایچ او تھانہ فلجی ولیج خدا بخش زرداری کی سربراھی میں فلجی ولیج پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات ڈیلر احمد خان ولد یونس جمالی کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے 550 گرام چرس برآمد، ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

*3. سی آئی اے میھڑ*

انچارج سی آئی اے میہڑ بشیر احمد لاکھیر کی سربراہی میں سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش *بخت علی جانوری* کو چرس سمیت گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف میہڑ بی سیکشن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

*4. تھانہ میہڑ بی سیکشن:*

ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن غلام اصغر تنیو کی سربراہی میں پولیس کی کاروائیاں دو منشیات فروشوں کو چرس برآمدگی کے ساتھ گرفتار کرلیا گرفتار ہونے والوں میں ملزم حضور بخش عرف شاکا پنہور اور ملزم اصغر عرف اکبر پنہور شامل ہیں۔

*5. تھانہ فلجی اسٹیشن:*

ایس ایچ او نظام الدین کھنڈ کی سربراہی میں تھانہ فلجی اسٹیش پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر ارسلان ولد نذیر چانڈیو کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد (1050) گرام چرس برآمد۔ ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

*6. تھانہ کے این شاھ*

ایس ایچ او تھانہ کے این شاھ غلام حیدر چانڈیو کی سربراہی میں کے این شاھ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش *احسان عرف سرو عرف شاھنواز سیال* کو گرفتار کرلیا قبضہ سے 340 گرام چرس برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

۔

*7. تھانہ دادو ای/بی سیکشن*

دادو میں اے اور بی سیکشن تھانوں کی حدود میں پولیس کی گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائیاں گٹکا چھالیہ فروخت کرنے والے دو ملزمان حسین پنہور اور نصیر احمد پنہور کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضہ سے Z-21 گٹکا چھالیہ بھی برآمد ہوئی۔ مقدمات درج کرلیے گئے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.