Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں تین ملزمان گرفتار دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اور ایک بھینس برآمد کرلی گئی

ضلع دادو پولیس

9 مارچ 2025ء

*دادو پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں تین ملزمان گرفتار دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اور ایک بھینس برآمد کرلی گئی*

تفصیلات کے مطابق:

ایس ایچ او *تھانہ مخدوم بلاول* محمد سومرو کی سربراہی میں پولیس کی تھانہ مخدوم بلاول کی حد خونن موری کے قریب کاروائی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے واردات کے ارادے سے روڈ پر موجود ملزمان سے مقابلہ کرکہ دو ملزمان کو موقعہ پر دھرلیا گیا، 2 فرار

گرفتار ملزمان کی شناخت منظور عرف ممتاز پنہور اور غلام عباس پنہور کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے قبضہ سے ایک بلا نمبری موٹرسائیکل سپر اسٹار انجن نمبر SSA-1449333 چیسز نمبر SAA-1479751 بھی برآمد ہوئی ہے

تاہم گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف مخدوم بلاول تھانے میں مقدمہ 5/2025 بجرم دفعہ 324، 353، 401، 399 ت پ درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے

*تھانہ ککڑ:*

ایس ایچ او تھانہ ککڑ سائیں بخش چانڈیو کی سربراہی میں ککڑ پولیس کی کاروائیاں ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، برآمد شدہ موٹرسائیکل ضروری کاروائی کے بعد اصل مالک شفیع محمد جنجھ کے حوالے کردی گئی ہے۔

دوسری کاروائی میں تھانہ ککڑ پولیس نے عادی منشیات فروش ملزم روشن پنہور کو چرس سمیت گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

*مددگار 15 دادو:*

دادو میں انچارج 15 اشرف علی پنہور کی سربراہی میں مددگار 15 پولیس کی بروقت کاروائی رات گئے ماروی کالونی سے بھینس چوری ہونے کی اطلاع پر فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے چوروں کا تعاقب کیا اور چوری شدہ بھینس برآمد کرکہ اصل مالک منور لاکھو کے حوالے کردی گئی ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.