Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
During snape checking, three absconder accused were arrested
ڈسٹرکٹ دادو پولیس*
مورخہ، 5/10/2024
امن وامان بحال رکھنے کیلئے دادو پولیس کی ناکہ بندی اور سخت چیکنگ،
دورانِ چیکنگ تین مفرور ملزمان گرفتار کرلیے گئے،
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور شہروں کے داخلی راستوں پر کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے
علاقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی زیرِ نگرانی مختلف چیکنگ پوائنٹس پر سخت چیکنگ کی گئی
چیکنگ دوران متعدد مشتبہ افراد اور گاڑیوں کو چیک کیا گیا کوائف و ریکارڈ کی تصدیق کی گئی
دادو میں مددگار 15 انچارج ریاض جمالی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ دورانِ چیکنگ تین مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا
زیرِ حراست ملزمان کی شناخت ممتاز ڈنگر، حق نواز ڈنگر اور ملزم ذوالفقار ولد الہبچایو کے ناموں سے ہوئی
تینوں ملزمان تھانہ سیتا روڈ پہ درج مقدمہ نمبر 67/2024 بجرم دفعہ 440، 147، 148، 149، 337Ai، 504 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھے