Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

PS Kakar Police Handed Over The Abandoned Orphan Child To The Rightful Guardian

ڈسٹرکٹ دادو پولیس*
مورخہ،

دادو: پولیس اور بچوں کے تحفظ وحقوق کیلیے کام کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے لاوارث ہاتھ آنے والا یتیم بچہ باحفاظت ورثاء تک پہنچا دیا گیا

گزشتہ روز لاڑکانہ کا رہائشی 10 سالا بچہ بھٹک کر دادو آ پہنچا اور دادو کے تھانہ ککڑ پہ لاوارث حالت میں ہاتھ آیا

بچے نے اپنا نام منیر ولد مرحوم خدابخش بروھی رہائش اللہ آباد لاڑکانہ ظاہر کیا،

تھانہ ککڑ پولیس نے بچے کو اپنی حفاظتی تحویل میں رکھ کر ورثاء کی تلاش شروع کی

ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر ایس ایچ او ککڑ محمد سومرو اور اس کی ٹیم نے بچے کے کھانے پینے اور محفوظ رہائش کے بھی احسن اقدامات کیے

بچے کی تلاش میں ضلع لاڑکانہ پولیس سے بھی مدد حاصل کی گئی، چائلڈ رائٹس کامیٹی دادو اور سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے بھی کردار ادا کیا

بالآخر بچے کے ورثاء کو لاڑکانہ سے تلاش کرکہ دادو لایا گیا اور ہاتھ آئے بچے کو باحفاظت اس کے بھائی عبدالقدیر بروہی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جس پر بچے کے ورثاء نے اظہارِ تشکر کیا

دوسری جانب ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے ایس ایچ او تھانہ ککڑ اور ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.