Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر دادو پولیس کی مفرور واشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، اسلحہ اور منشیات برآمد
ڈسٹرکٹ دادو پولیس*
مورخہ, 15/12/2024
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر دادو پولیس کی مفرور واشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، اسلحہ اور منشیات برآمد*
(1)۔ میہڑ کے قریب ایس ایچ او تھانہ فریدآباد منور علی چانڈیو کی سربراہی میں پولیس کی مخفی اطلاع پر کارروائی *قتل کیس میں مفرور ملزم ثابت عرف ثابد ولد طالب حسین چانڈیو کو گرفتار کرلیا گیا*
گرفتار ملزم تھانہ فرید آباد پہ درج مقدمہ نمبر 39/2024 بجرم دفعہ 302 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا
(2)۔ ایس ایچ او تھانہ میہڑ اے سیکشن اکبر علی چنہ کی سربراہی میں میہڑ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے *مفرور ملزم حلیم ولد غلام سرور چانڈیو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا*
ملزم کے قبضہ سے رپیٹر اور کارتوس برآمد ہوئے اسلحہ برآمدگی کا الگ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم تھانہ میہڑ پہ درج مقدمہ نمبر 405/2024 بجرم دفعہ 148، 149، 506/2، 504 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔
(3)۔ تھانہ واہی پاندھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جیئندو سولنگی کو گرفتار کرلیا قبضہ چرس برآمد ملزم کے خلاف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے