Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا دن، ایس ایس پی دادو کا ڈپٹی کمشنر دادو کے ہمراہ ڈسپیچ سینٹر پہنچ کر پولیو ٹیموں کو بریفنگ
ضلع دادو پولیس
22 اپریل 2025ء
*انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا دن، ایس ایس پی دادو کا ڈپٹی کمشنر دادو کے ہمراہ ڈسپیچ سینٹر پہنچ کر پولیو ٹیموں کو بریفنگ،*
ضلع دادو میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم جاری ہے اس ضمن میں پولیس کی جانب سے حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے ہیں 1400 سے زائد پولیس نفری سیکیورٹی پر مامور ہے
*دن کے آغاز میں ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے ڈسپیچ سینٹر ملاح چوک دادو پہنچ کر ڈی سی دادو سید مرتضیٰ علی شاھ صاحب کے ہمراہ پولیس نفری اور پولیو ٹیموں کو بریفنگ دے کر فیلڈ میں روانہ کیا*
بریفنگ میں ٹیموں کو حفاظتی تدابیر اور فیلڈ کے دیگر امور کے حوالے سے ہدایات دی گئیں تمام پولیو ٹیموں کو اپنا کام محنت، سچائی و ٹیم ورک کے تحت جاری رکھنے اور قومی فریضہ احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایت کی گئی تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے رہ نا جائے۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی دادو نے ضلع بھر کی پولیس کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کا حکم دیا ہے اور سینئر پولیس افسران کو اپنے متعلقہ حدود میں تمام سکیورٹی انتظامات کی مؤثر نگرانی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے