Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
پولیس کے فوری ریسپانس کی بدولت شہری کا چھینا ہوا ٹریکٹر برآمد کرلیا گیا
پولیس کے فوری ریسپانس کی بدولت شہری کا چھینا ہوا ٹریکٹر برآمد کرلیا گیا*
*فوری مدد ملنے پر ٹریکٹر مالک کا پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے والہانہ اظہار، ایس ایس پی آفس پہنچ کر پولیس افسران کی حوصلا افزائی کی*
چند روز قبل عبدالرشید پنہور نامی شخص نے رات دیر سے ایس ایس پی دادو کے ایمرجنسی ہیلپ نمبر پر کال کرکہ ٹریکٹر چھن جانے کی اطلاع دی تھی
شہری کی اطلاع پر ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے فوری پولیس کو متحرک کیا اور بروقت ہی علاقے میں ناکہ بندی سمیت ڈاکوؤں کا تعاقب کرکہ شہری کا چھینا ہوا ٹریکٹر برآمد کروا لیا گیا
شکایت پہ فوری دادرسی ہونے پر ٹریکٹر مالک عبدالرشید پنہور نے ایس ایس پی آفس آ کر ایس ایس پی دادو سے اظہارِ تشکر کیا اور انہیں ثقافتی ٹوپی اجرک پہنا کر حوصلا افزائی کی اور ساتھ پولیس کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا
اس موقعے پر ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے حوصلا افزائی کرنے پر شہری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہمارا فرض ہے جس کیلئے دادو پولیس ہمہ وقت تیار ہے شہری اپنے محافظوں پر بھروسہ رکھیں عوام کے تعاون سے ہی جرائم سے پاک معاشرے کی تکمیل ہو سکتی ہے