Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کی کاروائیاں 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے

ضلع دادو پولیس

مورخہ: 18/4/2025

*دادو پولیس کی کاروائیاں 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے*

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں،

تھانہ میہڑ بی سیکشن پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے کیس میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں اسداللہ رند اور علی گوہر چانڈیو شامل ہیں

ملزمان تھانہ میہڑ پہ درج مقدمہ نمبر 104/2025 بجرم دفعہ 392، 34 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھے۔

میہڑ میں سی آئی اے پولیس نے بھی کاروائی کرتے ہوئے 4 روپوش ملزمان کو گرفتار کرلیا،

انچارج سی آئی اے میہڑ سب انسپکٹر بشیر احمد لاکھیر نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مفرور ملزمان وقار، سلطان عرف میرو، سوہونو اور ملزم قربان ملاح کو گرفتار کیا۔ ملزمان تھانہ میہڑ پہ درج مقدمہ نمبر 367/2025 بجرم دفعہ 452، 148، 149 ت پ میں مطلوب تھے۔

تھانہ رکن کی حد میں رکن پولیس نے دورانِ چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے شراب سمیت ملزم نیاز ابڑو کو گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف 3/4 PEHO کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.