Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

پولیس کے ساتھ مقابلہ کرنے والے ملزمان کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنا دی

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 30/10/2025

*پولیس کے ساتھ مقابلہ کرنے والے ملزمان کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنا دی*

تھانہ دادو اے سیکشن کی حدود میں ملزمان فرمان چانڈیو، جاوید شاہانی اور ندیم چانڈیو نے پولیس کے کارِ سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے مقابلہ کیا تھا،

اے سیکشن تھانے میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 137/2025 بجرم دفعہ 324، 353 ت پ سمیت اسلحہ برآمدگی کے بھی دو الگ مقدمات درج کرکہ تفتیش کا آغاز کیا گیا،

پولیس کی پیشہ ورانہ تفتیش اور بہترین پراسیکیوشن کی بدولت جرم ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب دادو کی عدالت میں آج تینوں ملزمان کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے سزائیں سنا دی گئی ہیں

تینوں ملزمان کو 3 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا عائد کی گئی ہے۔

مجرمان کو ان کے منتقی انجام تک پہنچانے پر ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے کیس کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن ٹیم کو شاباشی دی ہے اور کہا ہے کہ عوام کا تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.