Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
میہڑ میں موٹرسائیکل چھیننے والی گینگ کے خلاف پولیس کی کاروائی 6 موٹرسائیکلیں برآمد، 3 ملزمان بھی گرفتار
ضلع دادو پولیس*
مورخہ، 9/1/2025
*میہڑ میں موٹرسائیکل چھیننے والی گینگ کے خلاف پولیس کی کاروائی 6 موٹرسائیکلیں برآمد، 3 ملزمان بھی گرفتار*
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر دادو پولیس جرائم کے خلاف متحرک ہے، *میہڑ میں شہری عابد کھوسو سے موٹرسائیکل اسنیچنگ کی اطلاع پر پولیس نے فوری ریسپانڈ کیا،*
اطلاع پر مددگار 15 انچارج فقیر محمد برہمانی، سی آئی اے انچارج بشیر احمد لاکھیر اور تھانہ بی سیکشن پولیس پارٹی نے موقعہ پر پہنچ کر ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے میہڑ کے قریب ایک مکان سے شہری عابد کھوسو کی چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی
کاروائی میں *شہری کی چھینی ہوئی موٹرسائیکل سمیت دیگر 5 مزید موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرکہ تحویل میں لے لی گئی ہیں*
*جائے وقوعہ سے 3 ملزمان کو بھی گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے*
ملزمان کی شناخت ساجد چانڈیو، بڈھل چانڈیو اور رفیق چانڈیو کے ناموں سے ہوئی،
تاہم موٹرسائیکل مالک عابد کھوسو کی مدعیت میں میہڑ بی سیکشن تھانے میں مقدمہ نمبر 16/2025 بجرم دفعہ 397 ت پ کے تحت درج ہے
جبکہ مزید ضابطے کی کارروائی و تفتیش جاری ہے