Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر دادو پولیس جرائم کے خلاف متحرک
ڈسٹرکٹ دادو پولیس*
مورخہ، 31/12/2024
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر دادو پولیس جرائم کے خلاف متحرک،
دادو میں جوئے کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ 9 جواری دھرلیے گئے
ایس ایچ او دادو اے سیکشن اعجاز علی مسن اور مددگار 15 انچارج شفیق احمد لنڈ کی سربراہی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کرکٹ گراؤنڈ کے قریب کارروائی کی
کاروائی میں موقع پر 9 جواری رنگے ہاتھوں دھرلیے گئے
گرفتار ہونے والوں میں ملزم شہباز تھہیم، اعجاز تھہیم، عادل بھٹی، عامر جمالی، منظور بھٹی، عبدالرزاق قمبرانی، ذیشان سومرو، ریاض ببر اور ملزم عبد الجبار ببر شامل ہیں
ملزمان سے 5300 جوئے کی رقم بھی برآمد کرلی گئی
تمام ملزمان کے خلاف اے سیکشن تھانے میں جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے