Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کی بلائنڈ مرڈر کیس میں کامیابی، اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد
ضلع دادو پولیس
مورخہ: 20 اپریل 2026
*دادو پولیس کی بلائنڈ مرڈر کیس میں کامیابی، اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد*
میہڑ کے قریب تھانہ نئوں گوٹھ کی حدود میں 30 مارچ 2026ء کو مقتول اکبر عرف اکن شاہ کا فائرنگ میں قتل ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا
واقعے کا بروقت ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی نے نوٹس لیا
ابتدائی طور پر مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا
ایس ایچ او تھانہ نئوں گوٹھ فرمان علی ابڑو اور انچارج ڈجیٹل انویسٹیگیشن سیل رانا آصف علی راجپوت نے ٹیکنیکل بنیادوں اور پیشہ ورانہ مہارت سے قلیل مدت میں ملزمان کا سراغ لگا لیا
دورانِ تفتیش قتل میں مقتول کے قریبی رشتے دار ملوث ہونے کا انکشاف ہوا
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم مقتول کے داماد حسین شاہ کو گرفتار کرلیا، جس نے اعترافِ جرم بھی کرلیا ہے
ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل (رپیٹر) بھی برآمد کرلیا گیا ہے
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے بھائی محرم شاہ کے ساتھ مل کر سسر کو قتل کیا جس کی وجہ مقتول کی جانب سے ملزم کی بیوی کو اپنے پاس روکنے اور شوہر کو نہ دینے کا تنازع تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف اسلحہ برآمدگی کا الگ مقدمہ بھی درج کرلیا ہے
جبکہ کیس میں مزید تفتیش جاری ہے
دوسری جانب ایس ایس پی دادو نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔