Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری و ساری۔

پریس ریلیز
شہید بینظیر آباد پولیس
تاریخ 2024-08-21

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری و ساری۔

شہید بینظیر آباد پولیس کا دورانِ کریک ڈاؤن 9 ملزمان گرفتار چوری شدہ موٹر سائیکلوں سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دولت پور کے ایس ایچ او کی بہترین کارروائی دورانِ گشت اطلاع ملنے پر منشیات فروش غُلام قمبر زرداری کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب تھانہ علی آباد کے ایس ایچ او کی بہترین کارروائی دورانِ گشت اطلاع ملنے پر منشیات فروش امجد علی سہتو کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں مضر صحت Z-21 گٹکا مین پڑی برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

تھانہ بی سیکشن کے ایس ایچ او کی بہترین کارروائی دورانِ گشت خُفیہ اطلاع ملنے پر 2 منشیات فروش علی احمد بروھی اور شکیل آرائیں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دیسی شراب اور مضر صحت Z-21 گٹکا مین پڑی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیئے گئے۔

تھانہ سکرنڈ کے ایس ایچ او اور اُس کی ٹیم کی بہترین کارروائی دورانِ گشت خُفیہ اطلاع ملنے پر 2 منشیات فروش الطاف ملاح اور اعجاز جتوئی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں مضر صحت Z-21 گٹکا مین پڑی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔
جب کہ تھانہ سکرنڈ پولیس کی دوسری بھترین کارروائی میں کُچھ روز قبل چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں جس پر اصل مالکان کی جانب سے اظہارِ تشکر اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تھانہ باندھی کے ایس ایچ او کی بہترین کارروائی دوران سنیپ چیکنگ منشیات فروش خالد چانڈیو کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت Z-21 گٹکا  مین پڑی سمیت موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ ماڑی جلبانی کے ایس ایچ او اور اُس کی ٹیم کی بہترین کارروائی دورانِ گشت خُفیہ اطلاع ملنے پر 2 منشیات فروش حب علی ملاح اور امداد سنجرانی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیئے گئے۔

بھترین کارکردگی پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب نے پولیس ٹیم کو شاباشی دی اور مزید سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔

آپکے تحفظ کیلئے ہر وقت کوشاں شہید بینظیر آباد پولیس

ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.