Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری و ساری۔
پریس ریلیز
شہید بینظیر آباد پولیس
تاریخ 2024-08-15
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری و ساری۔
شہید بینظیر آباد پولیس کا دورانِ کریک ڈاؤن 05 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جام داتار کے ایس ایچ او اور اُس کی ٹیم کی بہترین و کامیاب کاروائی دورانِ گشت خُفیہ اطلاع ملنے پر ملزم ندیم گورچانی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں آفیم برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوسری جانب تھانہ 60 میل کے ایس ایچ او اور اُس کی ٹیم کی کامیاب کاروائی دورانِ سنیپ چیکینگ منشیات فروش خمیسو خان بروہی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں مضر صحت Z-21 گٹکا مین پڑی برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدم درج کر لیے گئے ہیں۔
تھانہ باندی کے ایس ایچ او اور اُس کی ٹیم کی کامیاب کاروائی دورانِ گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ملزم محمد موسیٰ پنجارو اور عبدالجبار چانڈیو کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزماں کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس اور Z.21 برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
تھانہ قاضی احمد کے ایس ایچ او اور اُس کی ٹیم کی کاروائی دورانِ سنیپ چیکنگ ملزم محمد سلیم خاصخیلی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں مضر صحت گٹکا مین پڑی برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ دولت پور کے ایس ایچ او اور اُس کی ٹیم کی کاروائی دورانِ سنیپ چیکنگ ملزم صدام حسین عمرانی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں مضر صحت گٹکا مین پڑی برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بھترین کارکردگی پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب نے پولیس ٹیم کو شاباشی دی اور مزید سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔
آپکے تحفظ کیلئے ہر وقت کوشاں شہید بینظیر آباد پولیس
ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس