Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری و ساری۔

پریس ریلیز
شہید بینظیر آباد پولیس
تاریخ 2024-08-08

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری و ساری۔

شہید بینظیر آباد پولیس کا دورانِ کریک ڈاؤن 13 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ باندھی کے ایس ایچ او اور اُس کی ٹیم کی بہترین و کامیاب کارروائی دورانِ گشت خُفیہ اطلاع ملنے پر 6 منشیات فروش پرویز احمد جمالی، امجد علی جمالی، محرم سولنگی، حسنین جمالی، ثناءاللہ جمالی اور خوشی محمد راجپوت کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں مضر صحت Z-21 گٹکا مین پڑی اور چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب تھانہ سکرنڈ کے ایس ایچ او اور اُس کی ٹیم کی بہترین کارروائی دورانِ گشت خُفیہ اطلاع ملنے پر 4 منشیات فروش فرحان رند، دلاور بگٹی، وحید علی عرف نوید کیریو اور دلمراد رند کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں مضر صحت Z-21 گٹکا مین پڑی اور چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیئے گئے۔

تھانہ بالو جا قبا کے ایس ایچ او کی بہترین کارروائی دورانِ گشت اطلاع ملنے پر 2 منشیات فروش شوکت علی اور ساجد خاصخیلی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں وسکی پوائنٹس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیئے گئے۔

تھانہ قاضی احمد کے ایس ایچ او کی بہترین کارروائی دورانِ گشت اطلاع ملنے پر منشیات فروش ممتاز علی خاصخیلی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھترین کارکردگی پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب نے پولیس ٹیم کو شاباشی دی اور مزید سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔

آپکے تحفظ کیلئے ہر وقت کوشاں شہید بینظیر آباد پولیس

ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.