Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
12 ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ 12 ربیع الاول کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات ، شہید بینظیر آباد پولیس کے 2 ہزار سے زائد افسران اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں
ضلع شہید بینظیر آباد پولیس
تاریخ مورخہ 17 ستمبر 2024
پریس ریلیز
12 ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ
12 ربیع الاول کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات ، شہید بینظیر آباد پولیس کے 2 ہزار سے زائد افسران اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کے احکامات پر سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی یوم ولادت 12 ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت, پولیس ہائی الرٹ, گشت میں اضافہ, سیکیورٹی پلان پہلے سے جاری کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کے احکامات پر سینئر پولیس آفیسرز کی ذیر نگرانی 12 ربیع الاول عید میلادالنبی ﷺ کے موقعے پر سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں۔
عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں تمام مساجد اور ریلیوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے۔
ضلع بھر میں 2000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جو کہ عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پہ سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے ریے ہیں
ٹریفک کے مؤثر انتظامات کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران فرائض سر انجام دیں گے
اس کے علاوہ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے، پولیس موبائل و موٹر سائیکل گشت کو بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں اور مزید کہا ہے کہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات کی نگرانی وہ خود کریں
ضلع شہید بینظیر آباد کے عوام الناس سے گزارش ہے کہ پولیس کہ ساتھ امن و امان کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں
ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس