Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
انسدادِ پولیو مہم ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کے احکامات پر ضلع بھر میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت۔
پریس ریلیز
شہید بینظیر آباد پولیس
تاریخ 2024-10-27
انسدادِ پولیو مہم
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کے احکامات پر ضلع بھر میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت۔
شہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے انسدادِ پولیو مہم کا سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔
انسدادِ پولیو مہم کی سیکیورٹی میں 300 سے زائد پولیس افسران و اہلکار جن میں لیڈیز پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اسکے علاوہ 100 پولیس کے جوانوں پر مشتمل QRF کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں سمیت داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ کے لیے پوائنٹس پر پولیس کمانڈو تعینات کیے گئے ہیں۔
پولیو مہم کی مؤثر نگرانی اور بروقت اطلاعات کے لیے خُصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے پولیو مہم کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر نظر رکھی جائیگی۔
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب نے تمام ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے علاقوں میں سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کریں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی۔
تمام افسران و اہلکار اپنی زمیداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تا کہ قومی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو اور معاشرے کو مکمل طور پر پولیو سے پاک کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا جا سکے۔
شھید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے معزز عوام سے درخواست ہے کہ پولیو ٹیم و پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
اپنے پیارے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
آپکے تحفظ کیلئے ہر وقت کوشاں شہید بینظیر آباد پولیس
ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس