Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ویلڈن شہید بینظیر آباد پولیس شہید بینظیر آباد پولیس کی بھترین کارروائی 2 روز قبل 60 میل شہر کے رہائشی کو بحفاظت بازیاب کرانے میں کامیاب۔

پریس ریلیز
شہید بینظیر آباد پولیس
تاریخ 2024-08-29

ویلڈن شہید بینظیر آباد پولیس

شہید بینظیر آباد پولیس کی بھترین کارروائی 2 روز قبل 60 میل شہر کے رہائشی کو بحفاظت بازیاب کرانے میں کامیاب۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ 60 میل کی حدود میں سیٹھ عمران آرائیں کو 2 روز قبل اغوا کیا گیا تھا جسکے بعد ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب نے فوری طور نوٹیس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی دوڑ حبیب رحمان لاشاری کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ 60 میل اور انچارج آئی ٹی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کے ہدایات پر ڈی ایس پی دوڑ اور ایس ایچ او تھانہ 60 میل کی دن رت محنت سے 60 میل کے رہائشی مغوی عمران آرائیں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

جس پر بازیاب مغوی عمران آرائیں کے بھائی اور شہر کے معزز شخصیات نے پولیس کی بھترین اور کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کا پھولوں کے ساتھ اسقبال کیا اور تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی کامیاب کارروائی پر مبارک باد پیش کی۔

یاد رہے کہ 2 دن پہلے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب نے مغوی کے گھر والوں کو یقین دھانی دلائی تھی کے پولیس سیٹھ عمران آرائیں کی بازیابی کے لیے علاقے سمیت سندھ کے مختلف مقامات پر ناقہ بندی اور چھاپا مار کاروائیاں کر رہی ہے.

مغوی عمران آرائیں کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو والدین سمیت بھائیوں نے پھولوں کے ہار پہنائے جب کے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کو سندھ کا روائیتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پہنایا۔

اس موقع پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب نے پولیس ٹیم کی بھترین کارکردگی پر پولیس ٹیم کو شاباشی دی۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے مغوی عمران آرائیں کے لواحقین کا پولیس کے ساتھ تعاون اور پولیس پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے شہید بینظیر آباد پولیس پر آپکا اعتماد ہمیشہ قائم رہیگا اور آپکے تحفظ کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔

عمران آرائیں کے اغواء میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب

ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.