Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

فلیگ مارچ چہلم امام حسین علیہ السّلام کے موقع پر شہید بینظیر آباد پولیس کا امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سٹی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ۔

پریس ریلیز
شہید بینظیر آباد پولیس
تاریخ 2024-08-24

فلیگ مارچ

چہلم امام حسین علیہ السّلام کے موقع پر شہید بینظیر آباد پولیس کا امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سٹی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کی ہدایات پر ڈی ایس پیز صاحبان کی سربراہی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ۔

فلیگ مارچ میں ضلع شہید بینظیر آباد کے ڈی ایس پی صاحبان ایس ایچ اوز ڈی آئی بی انچارج اور سٹی گشت فائٹر موٹر سائیکل سمیت ٹریفک پولیس نے بھی حصہ لیا۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کی جانب سے امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلع بھر میں قانون کی بالا دستی کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کو سخت احکامات جاری کیے گئے۔

جرائم پیشہ عناصرین اور سماجی برائیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کی ہدایات۔
ضلع میں جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد۔

فلیگ مارچ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہے۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد۔

ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.