Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے چہلم شہداء کربلا کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان جاری۔

پریس ریلیز
شہید بینظیر آباد پولیس
تاریخ 2024-08-25

ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے چہلم شہداء کربلا کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان جاری۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کے احکامات پر چہلم شہداء کربلا کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق ضلع بھر میں 08 ماتمی جلوس اور 18 مجالس کی سیکیورٹی پر ضلع شہید بینظیر آباد کے 2500 سے زائد پولیس افسران و جوانان تعینات ہونگے جس میں 50 خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹی پلان کے مطابق چہلم شہداء کربلا کی سیکیورٹی پلان پر بھرپور عملدرآمد کے لئے 07 ڈی ایس پی صاحبان کی زیر نگرانی ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کے افسران و جوان مختلف امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ سندھ رینجرز کے اہلکار بھی اپنے فرائض سرانجام دینے کیلئے ہمہ وقت موجود ہونگے۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر نواب شاہ میں اینٹی رائٹ ریزرو پلاٹون کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

مرکزی ماتمی جلوسوں کے گذرگاہوں میں آنے والی اونچی عمارتوں پر ماہر اسنائپر ڈیوٹی پر معمور ہونگے۔

تمام صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے ایس ایس پی آفیس شہید بینظیر آباد میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

تمام مجالس اور ماتمی جلوسوں کی نگرانی سیف سٹی پروجیکٹ کے ذریعے یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب نے عارضی رہائش ایکٹ کے تحت خانہ بدوش افراد، ہوٹلوں، مسافر خانوں، پر ٹھہرے یا باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کی قریبی تھانوں میں داخلہ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ضلع شہید بینظیر آباد کی باشعور اور پر امن کو اپیل ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہر سال کی طرح چہلم شہداء کربلا خیر و عافیت سے اپنے اختتام پر پہنچے۔

آپکے تحفظ کیلئے ہر وقت کوشاں شہید بینظیر آباد پولیس

ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.