Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایسٹ، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے بائیکیا رائڈر کے روپ میں معصوم شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
*ضلع شرقی پولیس، کراچی*
*مؤرخہ: 07 اگست 2024*
*ایسٹ، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے بائیکیا رائڈر کے روپ میں معصوم شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع شرقی*
ملزم اپنے ساتھیوں سمیت ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کے بعد اسلحہ ایمونیشن کو بیگ میں چھپا کر پولیس کو چکما دینے کیلئے بائیکیا کا ہیلمٹ پہن لیا کرتا تھا۔
پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم امجد خان ولد فضل ربّی کو گرفتار کیا، ایس ایس پی ضلع شرقی
ملزمان نے مؤرخہ 2024-07-24 کو تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں کار سوار شہری کو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنایا اور موبائل فون چھیننے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 271/2024 تھانہ نیو ٹاؤن میں درج ہے۔
جبکہ دوسری واردات کار سوار شہری سے تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے اسٹیڈیم روڈ خاتون پاکستان کالج کے سامنے سے کی، جس میں شہری سے ایک 9mm پسٹل، 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 275/2024 تھانہ نیو ٹاؤن میں درج ہے۔
جبکہ ملزمان نے مزید ایک واردات تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں بھی انجام دی تھی، جس میں شہری سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 395/2024 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ عزیز بھٹی میں درج ہے، اس مقدمے میں بھی ملزم کی گرفتاری کرلی گئی ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی غیر قانونی 9mm پسٹل بمعہ ایمونیشن، بائیکیا ہیلمٹ اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، ایس ایس پی ضلع شرقی
گرفتار ملزم نے دورانِ انٹیروگیشن کراچی کے مختلف علاقوں میں 25 سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا، جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے، جبکہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
*ترجمان ضلع پولیس شرقی*