Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایسٹ، جمشید کوارٹرز پولیس کا رات گئے کشمیر روڈ جیل چورنگی کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایس ایس پی ضلع شرقی
*ضلع شرقی پولیس، کراچی*
*مؤرخہ: 10 اگست 2024*
*ایسٹ، جمشید کوارٹرز پولیس کا رات گئے کشمیر روڈ جیل چورنگی کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایس ایس پی ضلع شرقی*
دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ایس ایس پی ضلع شرقی
پولیس نے ملزمان کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، ایس ایس پی ضلع شرقی
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیش اور نقدی برآمد ہوئی، ایس ایس پی ضلع شرقی
ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل نمبری KPN-5335 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے سے سرقہ ہوئی تھی، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 292/2024 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج ہے۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایس ایس پی ضلع شرقی
گرفتار ملزمان میں حدیب ولد یونس (زخمی) اور شعیب عرف مانی ولد محمد رشید (زخمی) شامل ہیں۔
ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں ناظم آباد، سپر مارکیٹ، تیموریہ، گلشن معمار، عزیز آباد اور اطراف میں موٹرسائیکل چوری، منشیات، اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ عادی کریمنلز ہیں جو کہ اس سے قبل بھی درج ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔
*ملزم حدیب ولد یونس*
1. مقدمہ الزام نمبر 222/2020 بجرم دفعہ 3/4 امتناع منشیات تھانہ گلشن معمار۔
2. مقدمہ الزام نمبر 129/2021 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ عزیز آباد۔
3. مقدمہ الزام نمبر 136/2021 بجرم دفعہ 6/9b نارکوٹکس ایکٹ تھانہ عزیز آباد۔
4. مقدمہ الزام نمبر 620/2021 بجرم دفعہ 6/9b نارکوٹکس ایکٹ تھانہ سپر مارکیٹ۔
5. مقدمہ الزام نمبر 403/2023 بجرم دفعہ 9(i)(3(a نارکوٹکس ایکٹ تھانہ گلشن اقبال۔
*ملزم شعیب عرف مانی ولد محمد رشید*
1. مقدمہ الزام نمبر 109/2016 بجرم دفعہ 6/9b نارکوٹکس ایکٹ تھانہ سپر مارکیٹ۔
2. مقدمہ الزام نمبر 38/2020 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ سپر مارکیٹ۔
3. مقدمہ الزام نمبر 180/2024 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ سپر مارکیٹ۔
4. مقدمہ الزام نمبر 842/2024 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ پریڈی۔
*ترجمان ضلع پولیس شرقی*