Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایسٹ، تھانہ پی آئی بی پولیس نے پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ایسٹ
*ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی*
*مؤرخہ: 13 ستمبر 2024*
*ایسٹ، تھانہ پی آئی بی پولیس نے پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ایسٹ*
ملزم تھانہ سرسید کے علاقے سے پولیس مقابلہ کے دوران فرار ہوا تھا، مقابلہ کا مقدمہ الزام نمبر 800/2023 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ تھانہ سرسید میں درج ہے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزم ہیری سن ولد عباس چن کو گرفتار کیا، ایس ایس پی ایسٹ
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی، ایس ایس پی ایسٹ
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 709/2020 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ عزیز بھٹی۔
2. مقدمہ الزام نمبر 710/2020 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ عزیز بھٹی۔
3. مقدمہ الزام نمبر 523/2021 بجرم دفعہ 6/9 A کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ تھانہ پی آئی بی۔
4. مقدمہ الزام نمبر 801/2023 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ سرسید۔
*ترجمان ایسٹ پولیس*